Posts

امریکی بلاگر سنتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف درخواست مسترد، عدالت جانے کا فیصلہ

Image
امریکی بلاگر سنتھیا رچی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کے خلاف ریپ کرنے کے الزامات کی درخواست پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا ہے ج س کے بعد انھوں نے عدالت جانے  کا فیصلہ کیا ہے اسلام آباد پولیس نے امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی کی جانب سے جمع  کرائی گئی درخواست جس میں انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک پر عصمت دری کا الزام عائد کیا تھا، شواہد نہ ہونے کی بنا پر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد کی سیکریٹریٹ پولیس نے اپنی تفتیشی رپورٹ میں لکھا کہ امریکی بلاگر کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کسی قسم کے ثبوت پیش نہیں کیے گئے اور ان میں ایسا کوئی مصدقہ مواد نہیں تھا کہ اس پر ایف  آئی آر درج کی جائے۔           ???سنتھیا رچی نے  فیس بک  لائیو کے دوران کیا الزامات ل گائے سنتھیا رچی نے جون کے پہلے ہفتے میں فیس بک لائیو اور پھر ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں دعویٰ کیا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے مبینہ طور پر اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ان کا ریپ کیا تھا۔ ان کے مطابق یہ ...

سورج گرہن: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج ’رِنگ آف فائر‘ نظر آئے گا

Image
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سورج گرہن اس وقت جاری ہے تاہم پاکستان میں اس کا عروج گزر چکا ہے اور مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کے بعد ختم ہو جائے گا۔ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں یہ گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا۔ محکمہ موسمیات اسلام آباد کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جزوی سورج گرہن کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 08:46 منٹ پر شروع ہوگا اور 14:34 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ 11:40 منٹ پر یہ انتہا پر ہو گا۔ اس گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس کے دوران چاند سورج کے درمیان آ جائے گا جس میں چاند سورج پر چھا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں سورج کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دیتا ہے جیسے کوئی رِنگ یا چھلہ ہو۔ پاکستان کے جنوبی حصوں کے علاوہ یہ شمالی انڈیا، کانگو، سینٹرل افریقن ریپبلک، ایتھوپیا اور چین میں دکھائی دے گا۔ 151 سال بعد بلیو مون کو گرہن لگنے کا نظارہ 31 جنوری کو ام ریکہ میں دہائیوں بعد مکمل سورج گرہن کا نظارہ            دنیا بھر میں سرخ چاند کے مناظر محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تحریری بیان کے مطابق پاکستان کے مرکزی شہروں اسلام آب...