امریکی بلاگر سنتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف درخواست مسترد، عدالت جانے کا فیصلہ
امریکی بلاگر سنتھیا رچی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کے خلاف ریپ کرنے کے الزامات کی درخواست پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا ہے ج س کے بعد انھوں نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے اسلام آباد پولیس نے امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست جس میں انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک پر عصمت دری کا الزام عائد کیا تھا، شواہد نہ ہونے کی بنا پر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد کی سیکریٹریٹ پولیس نے اپنی تفتیشی رپورٹ میں لکھا کہ امریکی بلاگر کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کسی قسم کے ثبوت پیش نہیں کیے گئے اور ان میں ایسا کوئی مصدقہ مواد نہیں تھا کہ اس پر ایف آئی آر درج کی جائے۔ ???سنتھیا رچی نے فیس بک لائیو کے دوران کیا الزامات ل گائے سنتھیا رچی نے جون کے پہلے ہفتے میں فیس بک لائیو اور پھر ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں دعویٰ کیا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے مبینہ طور پر اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ان کا ریپ کیا تھا۔ ان کے مطابق یہ ...